خبریں/تبصرے

’بغاوت کے قوانین کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں‘: ویبینار 29 اکتوبر کو ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایشیا یورپ پیپلز فورم (AEPF) کے زیر اہتمام ’بغاوت کے قوانین کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں‘ کے عنوان پر ایک اہم ویبینار 29 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ویبینار میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس  لنک پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

اس ویبینار سے بھارتی، پاکستانی و یورپی ممبران پارلیمنٹ خطاب کرینگے، جبکہ چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی اس ویبینار کی موڈریشن کے فرائض سرانجام دیں گی۔

کوآرڈینیٹر ایشیا یورپ پیپلز فورم پارلیمانی ورکنگ گروپ فاروق طارق کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ویبینار سے بھارتی ممبران پارلیمنٹ ششی تھرور (ممبر پارلیمنٹ، کانگریس)، شکیل احمد (ممبر قانون ساز اسمبلی بہار، کانگریس)، محسن داوڑ (ممبر قومی اسمبلی پاکستان)، چارلس سنٹیاگو (ممبر پارلیمنٹ ملیشیا) اور اس کے علاوہ دو یورپی پارلیمانی رہنما خطاب کرینگے۔

پریس ریلیز میں انہوں نے تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں اور ترقی پسند وں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویبینار میں شرکت کریں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts