خبریں/تبصرے

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس سے یکجہتی کے لئے مہم

لاہور (عالیہ حیدر) غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس سے یکجہتی کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد ان طلبہ کے ساتھ نیشنل لائسنسنگ ایگزام ٹو (این ایل ای 2) کی صورت میں زیادتی کی جا رہی ہے۔

حال ہی میں این ایل ای 2 کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ان نتائج کے مطابق، 937 میں سے صرف 40 غیر ملکی طلبہ کامیاب ہو سکے۔ یاد رہے این ایل ای 2 کی شرط صرف غیر ملکی طلبہ کے لئے رکھی گئی ہے۔ اس کے برعکس این ایل ای 1 مین غیر ملکی اور مقامی، سب طلبہ کے لئے لازمی ہے۔

این ایل ای 2 کا مقصد پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) کے فیصلے کو جائز ثابت کرنا ہے۔ غیر ملکی طلبہ نے امتحانات میں تو بہت اچھے نتائج حاصل کئے مگر این ایل ای 2 میں ناکام رہے۔ ایک طالبہ نے 400 میں سے 349 نمبر حاصل کئے مگر این ایل ای 2 میں ناکام رہی۔ ملتان سنٹر سے کوئی ایک طالب علم بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

پی ایم سی دراصل غیر ملکی طلبہ کو نشانہ بنا کر یہ پیغام دینا چاہ رہی ہے کہ طلبہ دوسرے ممالک مت جائیں۔ اس طرح سے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو بھی خوش کیا جا رہا ہے۔ ان کو مزید فیس وصول کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

اس سارے غیر منصفانہ نظام میں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس انصاف کے طلب گار ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts