خبریں/تبصرے

لندن میں ہونیوالی ملاقاتوں پر مہر تصدیق خلیجی شیخ ثبت کریں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں کی بھی میاں نواز شریف سے ملاقاتوں یا ممکنہ ملاقاتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

’ٹی ایف ٹی‘ کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں اشاروں سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ فریال تالپور بھی آصف علی زرداری کا پیغام لیکر لندن میں موجود ہیں اور نوازشریف سے ملاقات کا انتظار کر رہی ہیں۔ تاہم اس متعلق ن لیگ کے کچھ ممبران سختی سے تردید کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی میاں نواز شریف کو اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے منتظر ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب کے ایک بااثر سیاستدان کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات ہو بھی چکی ہے۔

تاہم ’سچ گپ‘ کے مطابق خلیجی ممالک کے حکمرانوں کا ایک وفد اس مشن کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان آئے گا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ مشن کب تک مکمل ہو جائیگا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts