راولاکوٹ (نامہ نگار) پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے آبائی بازار جنڈاٹھی میں بھی دیگر بازاروں اور شہروں کی طرح بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا 4 روز سے جاری ہے۔
وزیر اعظم تنویر الیاس کے دادا محمد شریف بھی احتجاجی دھرنا میں شریک ہوئے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
وزیر اعظم کے دادا کے احتجاجی دھرنا میں شریک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جا رہے ہیں کہ کیسی ستم ظریفی ہے، پوتا وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی دادا کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔
تصویر: بشکریہ کے ڈی آئی نیوز