خبریں/تبصرے

طالبان کی بیٹیاں بیرون ملک ہی نہیں خفیہ سکولوں میں بھی پڑھ رہی ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چند ماہ قبل یہ سکینڈل سامنے آیا تھا کہ افغان طالبان کے اہم رہنماؤں کی اپنی بیٹیاں پاکستان اور اسلام آباد کی یونیورسٹیوں میں پڑھ رہی ہیں۔

اب برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کی دوسرے درجے کی قیادت اپنی بیٹیوں کو کابل میں قائم ان خفیہ سکولوں میں بھیج رہے ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد قائم ہوئے۔

یاد رہے ایک سال قبل ملک پر طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد، چھٹی جماعت سے اوپر لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ گارڈین کے مطابق کابل کے ایک سکول میں کم ازکم چار یا پانچ طالبان رہنماؤں کی بیٹیاں پڑھ رہی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts