(ڈیلاس، ٹیکساس) امریکہ میں کشمیر گلوبل کانفرنس کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار 10 ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے جس میں امریکہ، کینیڈا، کشمیر اور پاکستان کے سیاسی رہنما، دانشور اور سماجی کارکن یوکرین اور کشمیر پر سامراجی تسلط کا تقابلی جائزہ لیں گے۔
”یوکرین اور کشمیر پر سامراجی تسلط: ایک تقابلی جائزہ“ کے عنوان پر ہونے والے اس سیمینار میں درج ذیل رہنما خطاب کریں گے:
ٹیکساس کے صوبائی ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا
خواتین اور بچیوں کے حقوق کی تنظیم جنڈر سائڈ کی صدر بیورلی ہل
جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیرمین الطاف قادری
کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی
ٹیکساس ڈیموکریٹک مسلم کاکس کے صدرسید فیاض حسن
ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ،بورڈ آف ڈائریکٹر زکے رکن آفتاب صدیقی
کشمیر گلوبل کانفرنس کے سفارتی بیورو کے سربراہ راجہ مظفر
سیمینار کے منتظم اورکشمیری رہنما راجہ مظفر نے روزنامہ جدو جہد کو بتایا کہ مقررین دو نوں مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی اورشہریوں پر ہونے والے ظلم و استبداد کا احاطہ کرتے ہوئے سامراجی ہتھ کنڈوں پر نظر ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یوکرین کو آج ایک بڑی ایٹمی طاقت کاسامنا ہے جبکہ جموں کشمیر پر ایشیا کی تین ایٹمی طاقتوں کا قبضہ ایک عرصے سے جاری ہے۔“
یہ فری سیمینار شام چھ بجے Hyatt Regency, 2615Preston Road, Frisco, Texas 75035 میں ہو رہا ہے جس میں موضوع سے دلچسپی رکھنے والے تمام خواتین و حضرات کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔