لاہور (جدوجہد رپورٹ) ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ دنیا بھرکے مزید سینما گھروں میں ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش کی جا رہی ہے، اس لئے اگر آپ کے قریب اس کی نمائش ہو رہی ہے تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’جوائے لینڈ دنیا بھر کے مزید سینما گھروں میں آ رہی ہے۔ اگر آپ کے قریب کہیں نمائش ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے کہ آپ اس خوبصورت فلم کو دیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔ مجھے اس پر اپنا نام ڈلنے پر بہت فخر ہے اور آپ اسے دیکھنے کے بعد سمجھ جائیں گے کہ ایسا کیوں ہے؟‘