خبریں/تبصرے

جیرمی کوربین کو لیبر پارٹی الیکشن ٹکٹ نہیں دے گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) برطانیہ کی لیبر پارٹی نے جیرمی کوربین کو لیبر امیدوار کے طور پر دوبارہ انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے۔ وہ اب لیبر پارٹی کے ٹکٹ کیلئے امیدوار نہیں بن سکیں گے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جیریمی کوربین نے اس اقدام کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ وہ 1983ء سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، فی الحال وہ ایک آزاد رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts