مارکسی تعلیم

ہمارے نظریئے کو مارکسزم کیوں کہتے ہیں؟

فریڈرک اینگلز

اس موقع پر مجھے ایک ذاتی وضاحت کا موقع دیجئے۔ حالیہ کچھ عرصے میں [مارکسی] نظرئے میں میری خدمات کا بار بار حوالہ دیا گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے اس نقطے کی وضاحت کر دی جائے۔

میں اس بات سے انکار نہیں کرتا کہ مارکس کے ساتھ چالیس سالہ رفاقت کے دوران بھی اور اس سے قبل بھی، میں نے اس نظرئے کی بنیاد رکھنے میں،بالخصوص اس کی تفصیلات کے حوالے سے،اپنے طور پر کچھ حصہ ڈالا۔

لیکن اس کے بنیادی اصول طے کرنے میں،بالخصوص معیشیت اور تاریخ کے زمرے میں،سب سے اہم یہ بات کہ اس نظرئے کے اساسی کلئے متعین کرنے میں مارکس کا بنیادی کردار تھا۔

میں نے اپنی تحریروں میں جو لکھا۔۔۔ماسوائے ان تحریروں کے جو کسی خاص موضوع سے تعلق رکھتی تھیں [جن میں میری مہارت تھی]۔۔۔مارکس وہ خیالات میرے بغیر بھی پیش کر لیتا۔ جو کام مارکس نے سر انجام دیا،وہ میں نہیں کر سکتا تھا۔ وہ دوسروں کی نسبت زیادہ اونچا کھڑا تھا،اس کی دور تک نظر تھی، وہ ہم سب کی نسبت زیادہ وسیع النظر تھا اور جلد نتائج اخذ کر لیتا تھا۔

ہم باقی سارے اگر با صلاحیت تھے تو مارکس ایک جینئیس تھا۔

مارکس نہ ہوتا تو آج نظریہ اس مقام پر نہ کھڑا ہوتا جہاں آج وہ ہے۔ اس لئے یہ نظریہ مارکس کے نام سے وابستہ ہے۔

(اینگلز کی کتاب Ludwig Feurbach and the End of Classical German Philosphy کا ایک فُٹ نوٹ۔ ترجمہ: فاروق سلہریا)

Roznama Jeddojehad
+ posts