خبریں/تبصرے

سٹاک ہولم: 10 ہزار مظاہرین کا اردگان کیخلاف مظاہرہ

سٹاک ہولم (ا جمل بٹ) گذشتہ ہفتے کے روز سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں شمالی شام کے کرد علاقے روجاوا، پر ترک فوجوں کے حملے کیخلاف ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں کم از کم دس ہزار افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے میں نہ صرف سویڈن میں مقیم کرد وں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ سویڈن کے مقامی لوگوں کے علاوہ یہاں آباد ہر رنگ و نسل کے لوگوں نے شرکت کی۔

2003ء میں عراق جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے بعد، جس میں تقریباً پچاس ہزار لوگ شریک ہوئے تھے، یہ سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

مظاہرے میں سویڈن کی لیفٹ پارٹی کے رہنما یونس خوستاد بھی شریک ہوئے۔

اس مظاہرے سے قبل، جس روز ترکی نے روجاوا پر حملہ کیا تھا، اس سے اگلے روز بھی ایک بڑا مظاہرہ ہوا تھا۔ ہفتے کے روز سٹاک ہوم کے علاوہ سویڈن کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی مظاہرے منعقد ہوئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts