خبریں/تبصرے

ایران: پھانسیوں کی نئی لہر، 2023ء میں 48 فیصد اضافہ، 853 پھانسیاں

لاہور (فاروق سلہریا)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ سال ایران میں 853 افراد کو پھانسی دی گئی جو 2022 کے مقابلے پر 48% جبکہ 2021 کے مقابلے پر% 172 اضافہ ہے۔

2015 کے بعد، پھانسیوں کے حوالے سے یہ بد ترین سال تھا۔ زیادہ تر افراد کو منشیات کے الزامات میں پھانسی دی گئی۔ اس الزام کے تحت 481 افراد کو پھانسیاں دی گئیں۔

یاد رہے، جس سال ایران میں عوامی تحریکیں ابھرتی ہیں، اس سال پھانسیوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ اضافہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعدابھرنے والی تحریک کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts