خبریں/تبصرے

گاڑیوں کی فروخت میں کمی: ٹیسلا عالمی سطح پر 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرے گی

لاہور(جدوجہد رپورٹ)گاڑیاں بنانے والی عالمی جائنٹ ٹیسلا نے اپنی افرادی قوت کا 10فیصد کام سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

’رائٹرز‘ کو ملنے والے کمپنی کے ایک داخلی میمو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گرتی ہوئی گاڑیوں کی فروخت اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال کا کمپنی کو سامنا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی میں مزید عدم استحکام کی علامت یہ بھی ہے کہ کمپنی کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر نے پیر کو کمپنی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے پاس دسمبر2023تک عالمی سطح پر 1لاکھ40ہزار473ملازمین تھے۔ تاہم میمو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی ملازمتیں متاثر ہونگی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts