خبریں/تبصرے

ٹرمپ کے پہلے دور میں سرحد پر بچھڑے 1360 بچے خاندانوں سے تاحال نہیں مل سکے

لاہور(جدوجہد رپورٹ)ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور اقتدار کے دوران امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پروالدین سے زبردستی علیحدہ کیے گئے1360بچے 6سال بعد بھی اپنے والدین سے نہیں مل سکے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق رپورٹ میں ٹرمپ کی ’زیرو ٹالرنس‘ امیگریشن پالیسی کے کچھ اہم معماروں اور پالیسی نافذ کرنے والوں کی اقتدارمیں واپسی کے خلاف بھی خبردار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پناہ کے متلاشی خاندانوں کو دیرپا نقصان اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

ان اہلکاروں میں ٹام ہومن بھی شامل ہیں، جنہیں ٹرمپ نے اپنے نام نہاد سرحدی زار کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ خاندانی علیحدگی کی پالیسی میں شامل کسی بھی اہلکار کی تقرری کو مسترد کر ے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts