شاعری

چارہ گرو کچھ تو کرو! عورتوں کا عالمی دن

قیصر عباس

شب کی بے خواب رداؤں میں
سمٹتے ہوئے پتوں کی صدا
ماند ہوئی
شاخ در شاخ
عزاخانہ غم کھل بھی گئے
ہر شجر غنچہ جاں
اپنی ہتھیلی پی لئے
رو بھی چکا
بوالہوسی رسمِ جہاں
ہوبھی چکی
شاخ در شاخ
خزاؤں کے نقیب
پنکھریوں کا ہراک
رشتہِ جاں توڑ چکے
کھلتے پھولوں کا لہو
چوس کے
ڈھانچوں کو
سرِراہ گزر چھوڑچکے
اور پھر
موردِ الزام بھی
گل ہی ٹھہرے!
چارہ گرو!
کچھ توکرو!

Qaisar Abbas
+ posts

ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدو جہد کے مدیر اعلیٰ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کرنے کے بعد پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں امریکہ منتقل ہوئے اور وہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں پروفیسر، اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور آج کل سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس پروگرام کے ایڈوائزر ہیں۔ وہ ’From Terrorism to Television‘ کے عنوان سے ایک کتاب کے معاون مدیر ہیں جسے معروف عالمی پبلشر روٹلج نے شائع کیا۔ میڈیا، ادبیات اور جنوبی ایشیا کے موضوعات پر ان کے مقالے اور بک چیپٹرز شائع ہوتے رہتے ہیں۔