خبریں/تبصرے

کرونا کے ہاتھوں دنیا میں 260 نرسیں ہلاک، 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز وائرس کا شکار ہوئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) انٹرنیشنل کونسل آف نرسز (آئی سی این) کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کرونا کے ہاتھوں 260 نرسوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

آئی سی این کے مطابق بعض یورپی ممالک میں ہیلتھ ورکرز کل کرونا مریضوں کی تعداد کا 10 فیصد جبکہ سپین میں 19 فیصد ہیں۔ آئی سی این نے یہ اعداد و شمار فلورنس نائیٹن گیل کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر جاری کئے۔ 12 مئی کو دنیا بھر میں ہیلتھ ورکرز فلورنس نائیٹن گیل کا دن مناتے ہیں جنہیں جدید نرسنگ کا بانی کہا جاتا ہے۔

آئی سی این کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے بارے میں بہت سی حکومتیں صحیح اعداد و شمار جاری نہیں کر رہیں۔ آئی سی این کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران ہیلتھ ورکرز فرنٹ لائن ورکرز ہیں اس کے باوجود بہت سے واقعات میں نرسوں کو زبانی بدسلوکی یا تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts