خبریں/تبصرے

2020ء: روزانہ 8 بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم ساحل کے مطابق اس سال پہلے چھ ماہ کے دوران 1,489 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوئے یعنی اوسطاً 8 بچے روزانہ کی بنیاد پر جنسی تشدد کا شکار بنے۔

جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں میں لڑکیاں او ر لڑکے دونوں تھے۔ ان بچوں کی اکثریت(822) اپنے جاننے والوں کے ہاتھوں جبکہ 135 بچے اجنبی لوگوں کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔

جنسی تشدد کا شکار ہونے والے 98 بچوں کی عمر پانچ سال سے بھی کم تھی۔ 331 بچوں کی عمر چھ سے دس سال جبکہ 490 بچوں کی عمر گیارہ سے پندرہ سال کے درمیان تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts