لاہور (ادارتی بورڈ) آج ملک کے اہم ترین شاعر، مفکر اور مارکسسٹ رہنما فیض احمد فیض کا 37 واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر روزنامہ ’جدوجہد‘ ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہا ہے۔ آج ہمارے سارے مضامین فیض احمد فیض کی شخصیت اور فن کو اجاگر کریں گے۔ اس شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس شمارے میں فیض احمد فیض کے بعض ہم عصر ساتھیوں اور دانشوروں کے یادگار مضامین شائع کئے جائیں گے جن میں سید سبط حسن، ندا فاضلی، آغا ناصر، حمید اختر اور ساقی فاروقی شامل ہیں۔
ان مضامین میں فیض احمد فیض کی زندگی، شاعری، سیاست اور ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس خصوصی شمارے کا ایک خاص مقصد نئی نسل اور طلبہ کو نہ صرف فیض احمد فیض کے کام سے متعارف کرانا ہے بلکہ اس شمارے کے ذریعے ماضی کے اہم دانشوروں کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔
اس امید کے ساتھ قارئین اور فیض احمد فیض کے چاہنے والے نہ صرف اس کاوش کو سراہیں گے بلکہ اس سے مستفید بھی ہوں گے۔ سب سے اہم یہ کہ اس شمارے کو، بذریعہ سوشل میڈیا، قارئین اپنے دیگر دوستوں تک پہنچانے میں بھی ہماری مدد کریں گے۔