خبریں/تبصرے

برکینا فاسو میں ایک سال کے دوران دوسری فوجی بغاوت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں 8 ماہ کے اندر دوسری فوجی بغاوت ہو گئی ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت اوگاڈوگو میں فائرنگ کے ایک دن بعد کیپٹن ابراہیم ٹراورے نے عوامی ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل پال ہینری سانڈوگودامیبا کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مغربی افریقہ کے ڈائریکٹر کورین ڈفکا کا کہنا ہے کہ ’اسلام پسند بغاوت کے پش نظر سکیورٹی وک بہتر بنانے میں ناکامی بغاوت کی بنیادی وجہ بنی ہے۔‘

1987ء میں برکینا فاسو کے انقلابی رہنما تھامس سنکارا کے قتل کے پس پرد ہ سچائی سے پردہ اٹھانے کیلئے وقف ایک بین الاقوامی مہم جسٹس فار سنکارا کے کوآرڈی نیٹر عزیز فال کا کہنا ہے کہ ’امریکی فوجی مداخلت اور فرانسیسی استعمار کی میراث خطے میں عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔ لوگ فرانس کے کردار اور امریکہ کے کردار سے بھی ناراض ہیں۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts