خبریں/تبصرے

7 واں ’فیض فیسٹیول‘ 17 فروری کو شروع ہو گا، 3 روزہ شیڈول جاری

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 7 واں تین روزہ فیض فیسٹیول 17 فروری سے لاہور کے الحمرا ہال میں شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کے پروگرامات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں شفقت امانت علی خان کے پروگرام کے علاو ہ تمام پروگرامات میں داخلہ مفت ہو گا۔

جمعہ کو پہلے روز افتتاحی تقریب شام 4 بجے منعقد ہو گی، جس کے فوری بعد لائیو کیلیگرافی پرفارمنس ہو گی۔ شام 6 بجے اجوکا تھیٹرکا پلے ’انہی مائی دا سفنہ‘ پیش کیا جائے گا، جبکہ 7 بجے شام شفقت امانت علی کے ساتھ ایک شام کے نام سے شفقت امانت علی کی پرفارمنس ہو گی۔

دوسرا روز

ہفتہ 18 فروری کو فیسٹیول کے دوسرے روز 12 بجے ہال نمبر ایک میں ڈانس پرفارمنس ہو گی، ہال نمبر 2 میں سرمد سلطان کھوسٹ مہمان ہونگے، ہال نمبر 3 میں ’اونچی رکھیں لو‘ کے عنوان سے پروگرام ہو گا، جس کی میزبانی مہتاب راشدی کرینگے، جبکہ سلیمہ ہاشمی، دانش حسین اور اتل تیواری مہمان ہونگے۔ 12 بجے ہی ادبی بیٹھک میں پروگرام ’پڑھنے والوں کے نام‘پیش کیا جائے گا۔

18 فروری کو ہی دن 1 بجے پروگرام’جنہیں ہم نے دیکھا‘ ہال نمبر 1 میں ہو گا، جس کی میزبانی زہرہ نگاہ کریں گی اورڈاکٹر عرفہ زہرہ مہمان ہونگی، ہال نمبر دو میں پروگرام ’ساز کی لے تیز کرو‘ پیش کیا جائے گا، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’خواب کی تتلی کے پیچھے‘ پیش کیا جائے گا، جبکہ ادبی بیٹھک میں ’کچھ دل نے کہا: 40 برس بعد ایک بیٹی کی سرگوشیاں‘ پر مکالمہ ہو گا۔

دن 2 بجے ہال نمبر ایک میں پروگرام ’جادو نامہ‘ کی میزبان عدیل ہاشمی کرینگے، ہال نمبر 2 میں ’داستان گوئی‘، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’آج تم یاد بے حساب آئے‘، جبکہ ادبی بیٹھک میں پروگرام ’جو میرا دیس ہے‘ پیش کیا جائے گا۔

دن 3 بجے ہال نمبر 1 میں لال بینڈ کی پرفارمنس ہوگی، ہال نمبر 2 میں پروگرام ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘، ہال نمبر 3 میں ’دھرتی کی ملکائیں‘ اور ادبی بیٹھک میں کتاب ’The Other in the Mirror‘ پر مکالمہ ہو گا۔

شام 5 بجے ہال نمبر 2 میں پروگرام ’ہم دیکھیں گے‘، ہال نمبر 3 میں ’میرے دل میرے مسافر‘، جبکہ ادبی بیٹھک میں کتاب ’پاکستان لیفٹ ریویو‘ پر مکالمہ ہو گا۔

شام 6 بجے ہال نمبر 1 میں ’آج بازار میں پابجولاں چلو‘، ہال نمبر 3 میں ’فیض کا فیض‘ اور ادبی بیٹھک میں ’ورکشاپ‘ پیش کیا جائے گا۔ شام 7 بجے ہال نمبر 2 میں قوالی پروگرام ’سرمقتل‘ پیش کیا جائے گا۔

دوسرے روز آؤٹ ڈور پروگرامات میں بھی پیش کئے جائیں گے، جن میں اوپن مائیک، خواب کی تتلی کے پیچھے، ڈھول کی ترنگ جیسے پروگرامات شامل ہونگے۔

تیسرا اور آخری روز

تیسرے روز 12 بجے ہال نمبر 1 میں ڈانس پرفارمنس ہو گی، ہال نمبر 2 میں شعیب ہاشمی، نیئرہ نور اور فاروق قیصر کو خراج پیش کرنے کیلئے پروگرام ’سنو گپ شپ‘ منعقد ہو گا، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’یہاں سے شہر کو دیکھو‘، جبکہ ادبی بیٹھک میں پروگرام ’پڑھنے والوں کے نام‘ پیش کیا جائے گا۔

دن 1 بجے ہال نمبر ایک میں ’ٹاکنگ لائف‘، ہال نمبر 2 میں داستان گوئی، ہال نمبر 3 میں ’پاکستان کی سیاسی معاشیات ایک متبادل تناظر‘ پیش کیا جائے گا، جبکہ ادبی بیٹھک میں اردو کے پھیلاؤ سے متعلق پروگرام پیش کیا جائے گا۔

دن 2 بجے ہال نمبر 1 میں ’پاکستانی سینما میں خواتین کی نمائندگی‘ پرمکالمہ ہو گا، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’جو دل پہ گزرتی ہے، رقم کرتے رہیں گے‘ پیش کیا جائے گا، جبکہ ادبی بیٹھک میں ’آرٹسٹ اینڈ دیئر مینٹور‘ پیش کیا جائے گا۔

سہ پہر 3 بجے ہال نمبر 2 میں پروگرام داستان گوئی، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’کچھ کہتی ہے ہر راہ ہر ایک راہگزر سے‘، جبکہ ادبی بیٹھک میں ورکشاپ ہو گی۔

سہ پہر 4 بجے ہال نمبر 2 میں دعائے عشق، ہال نمبر 3 میں ’زنداں نامہ‘، جبکہ ادبی بیٹھک میں فیض احمد فیض کی سوانح حیات کی رونمائی ہو گی۔

شام 5 بجے ہال نمبر 1 میں خٹک پرفارمنس ’رقص مے تیز کرو‘، ہال نمبر دو میں غزل کے ارتقا پر علی عدنان کی گفتگو ہوگی، ہال نمبر 3 میں پروگرام ’ان گنت صدیوں کے تاریخ بہیمانہ طلسم‘ پیش کیا جائے گا۔

شام 7 بجے ہال نمبر 1 میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جبکہ آخری روز بھی آؤٹ ڈور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کتاب میلہ سمیت دیگرایونٹس بھی اس فیض فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔

 

Roznama Jeddojehad
+ posts