خبریں/تبصرے

فیس بک نے مزید 15 ہزار ملازمتیں ختم کر دیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی سرپرست کمپنی ’میٹا‘ نے مزید 10 ہزار ملازمتیں ختم کر دی ہیں اور 5 ہزار خالی آسامیوں پر تقرریاں نہ کرے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی اخراجات میں کمی کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

’رائٹرز‘کے مطابق کمپنی نے نومبر میں 11 ہزار ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جو اس وقت اس کی افرادی قوت کا تقریباً 13 فیصد تھیں۔ میٹا اور دیگر ٹیک کمپنیاں کم از کم 2 سالوں سے جارحانہ طریقے سے خدمات حاصل کر رہی تھیں اور حالیہ مہینوں میں ان میں سے کارکنوں کی بڑی تعداد کو فارغ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ میں ملازمتیں اب بھی مضبوط ہیں، لیکن کچھ شعبوں میں ملازمتوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ مہینے کے اوائل میں میٹا نے گرتے ہوئے منافع اور مسلسل تیسری سہ ماہی میں آمدنی میں کمی کا سامنا کیا ہے۔ کمپنی نے منگل کو کہا کہ وہ اپنی بھرتی کرنے والی ٹیم کے سائز کو کم کرے گی اور اپریل کے آخر میں اپنے ٹیک گروپس میں اور پھر مئی کے آخر میں کاروباری گروپس میں بھی مزید کمی کرے گی۔

امریکہ کی کئی اور سب سے بڑی ٹیک کمپنیاں بھی اخراجات میں کمی کر رہی ہیں۔ رواں ماہ ایمازون نے ورجینیا میں اپنے دوسرے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے خاتمے اور گھر سے کام کے منصوبوں کے آغاز کے بعد روک دی ہے۔

ملازمتوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد ابتدائی ٹریڈنگ میں میٹا کے شیئرز میں منگل کو 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts