خبریں/تبصرے

بلوچستان: ڈاکٹر لال خان کی منتخب تصانیف کی تقریب رونمائی 19 مارچ کو کوئٹہ میں ہو گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) معروف انقلابی رہنما اور مارکسی دانشور ڈاکٹر لال خان کی منتخب تصانیف کی تقریب رونمائی 19 مارچ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں منعقد کی جا رہی ہے۔

تقریب رہنمائی کے مہمان خصوصی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے انٹرنیشنل سیکرٹری عمران کامیانہ ہونگے، جبکہ تقریب میں اختر شاہ مندوخیل (صوبائی میڈیا کوآرڈی نیٹر پیپلزپارٹی)، آصف بلوچ (سیکرٹری جنرل بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی)، ڈاکٹر شاہ محمد مری (بانی سنگت اکیڈمی)، ایڈووکیٹ عزیز بڑیچ، مابت کاکا (صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی)، ایڈووکیٹ چنگیز بلوچ (جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن)، چنگیز بلوچ (چیئرمین بی ایس او)، ضامن چنگیزی (ہزارہ سیاسی رہنما)، اویس قرنی (مرکزی آرگنائزر آر ایس ایف) کے علاوہ نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد خطاب کرینگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts