خبریں/تبصرے

اسرائیل کیساتھ معاہدہ کیخلاف احتجاج، گوگل نے 28 ملازمین کو برطرف کر دیا

لاہور(جدوجہد رپورٹ) امریکی ملٹی نیشنل ٹیک کمپنی ’گوگل‘ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کلاؤڈ معاہدے کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے والے 28ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔

الفاٹ بیٹ یونٹ نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ملازمین کی ایک چھوٹی سی تعداد دفتر کے چند غیر متعینہ مقامات پر داخل ہوئی اور کام میں خلل ڈالا۔

کمپنی نے تحقیقات جاری رکھنے اور ضرورت کے مطابق کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیل مخالف مہم سے وابستہ گوگل ملازمین نے اسے انتقام کا واضح عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کچھ ملازمین جنہوں نے منگل کے مظاہروں میں راہ راست شرکت نہیں کی، وہ بھی گوگل کی جانب سے برطرف کئے جانے والوں میں شامل تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts