خبریں/تبصرے

کشاما سوانت اے سویٹ وکٹری: ایک سوشلسٹ نے ایمازون کو ہرا دیا!

فاروق سلہریا

سیاٹل سٹی کونسل کے انتخابات میں سوشلسٹ الٹرنیٹو کی امیدوار کشاما سوانت ایک مرتبہ پھر کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔

پانچ سال پہلے جب وہ پہلی بار کونسلر منتخب ہوئی تھیں تو تقریباً سو سال بعد کوئی سوشلسٹ کونسلر سیاٹل کی ضلعی حکومت میں انتخاب جیت کر پہنچا تھا۔

اُن کا دوبارہ منتخب ہونا امریکی سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ایک دلچسپ خبر بن گیا ہے کیونکہ ان کا الیکشن مسلسل خبروں میں تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ کشاما سوانت کو ہرانے کے لئے ایمازون نے ان کے مخالف امیدوار کو دل کھول کر چندہ دیا تھا۔ مجموعی طور پر ایمازون نے سیاٹل کے ضلعی الیکشن میں ڈیڑھ ملین ڈالر کا فنڈ دیا۔

یوں یہ انتخاب براہ راست ایمازون اور کشاما سوانت کے مابین تھا۔ کشاما سوانت کو ووٹ دینے کے لئے برنی سانڈرز نے بھی اپیل کی تھی۔

یاد رہے ”سوشلسٹ الٹرنیٹو“ عالمی مارکسسٹ تنظیم”کمیٹی فار اے ورکرز انٹرنیشنل“کا امریکی سیکشن ہے۔

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔