خبریں/تبصرے

لاہور: جامعہ پنجاب میں جمعیت کا بلوچ اور پشتون طلبہ پر حملہ

حسنین شیخ

28 فروری کو دوپہر ایک بجے کے قریب پنجاب یونیورسٹی کے جینڈرا سٹدیز ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے کلچر ڈے کی تقریبات میں حصہ لینے والے طلبہ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں پختون ایجوکیشن ڈویلپمنٹ موومنٹ (پی ای ڈی ایم) کے چیئرمین وقاص خان سمیت تقریباً دس طلبہ زخمی ہوگئے۔

یاد رہے اسلامی جمعیت طلبہ اس طرح کی تقریبات کو غیر اخلاقی قرار دے کر ماضی میں بھی ایسی تقریبات پر حملے کرتی رہی ہے جبکہ بلوچ، پشتون اور سرائیکی طلبہ کی تنظیمیں ایسی تقریبات میں بھر پور شرکت کرتی آئی ہیں۔

اس واقعہ پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہ کئے جانے پر مشتعل طلبہ کی کثیر تعداد نے کینال روڈ پر کیمپس پل بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کراوایا۔ پشتون اور بلوچ طلبہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کا عملہ بھی جمعیت کا ساتھ دے رہا تھا۔

دریں اثنا، ایسی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد کر رہے ہیں۔

ادھر، بعض بلوچ اور پشتون طلبہ کے خلاف مقدمہ بھی ردج کرا دیا گیا ہے جس میں کم از کم تین درجن افراد پر ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا گیا ہے۔

Husnain Ul Abideen Sheikh
+ posts

حسنین العابدین شیخ شعبہ سوشیالوجی، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طالب علم ہیں۔