Month: 2020 نومبر


اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے سعودی عرب پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے: اسرائیلی اخبار ہارتز

اس مرتبہ فوج کی طرف سے موساد اور آئی ایس آئی کے ذریعے تعلقات استوار کرنیکی کوشش کی کامیابی کے زیادہ امکانات اس وجہ سے بھی ہیں کہ اس طرح کے معاملات میں رد عمل دینے والے اسلامی پریشر گروپ بھی زیادہ تر فوج نے ترتیب دیئے ہیں اور فوج ہی کے کنٹرول میں ہیں جنہیں آسانی سے قابومیں لایا جا سکتا ہے۔

لاپتہ افراد سیاسی کارکنوں کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہو رہا ہے

’روزنامہ جدوجہد‘ کا موقف بالکل واضح ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور اگر کسی فرد پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ریاستی اداروں کی جانب سے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنا بنیادی شہری و انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے اور ایسی خلاف ورزیاں معاشرے میں مزید بد امنی کو جنم دیتی ہیں۔

50 سال میں 63 سرحدی دیواریں بنائی گئیں، 1989ء میں صرف 6 تھیں

عوامی شعور میں تبدیلی اور عوامی تحریکوں کی کامیابی جبر کے طاقتور نظام کو کمزور بھی کر سکتی ہے۔ انسانوں کو تقسیم کرنیوالی دیواریں معمول کے ادوار میں مستقل معلوم ہو سکتی ہیں لیکن سیاسی عمل ان کا خاتمہ بھی کر سکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک محدود اقلیت پر مبنی اشرافیہ کی دولت اور طاقت کا تحفظ کرنیوالی اس دیواروں والی دنیا کو تبدیل کرکے انسانیت کو باوقار اورمنصفانہ معاشرے پر مبنی دنیا سے سرفراز کیا جائے۔