Month: 2020 نومبر


پی ایف یو جے کی کال پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے

آزاد صحافت، آزادی اظہار رائے، آزاد تنظیم سازی اور صحافیوں اور مزدور و محنت کش طبقے کے حقوق کیلئے جہاں سے بھی آواز اٹھے گی اس پر لبیک کہا جائے گا اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

’بلوچستان کے صوبہ بننے سے مسئلے حل نہیں ہوئے تو گلگت بلتستان صوبہ بھی کسی مسئلے کا حل نہیں‘

نہ تو ہمارے قدم لڑکھڑائے ہیں، نہ ہمارے حوصلے کمزور ہوئے ہیں اور نہ ہی ہم جدوجہد کے سفرمیں تھکن محسوس کر رہے ہیں بلکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر اپنی پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے، پارٹی کیڈرز کو نظریاتی اور سیاسی بنیادوں پر تیار کرتے ہوئے فیصلہ کن لڑائی کے لئے آگے بڑھیں گے اور حتمی فتح تک جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے۔

ایڈوکیٹ غفران احد ایک بار پھر بنیاد پرستوں کے حملے کی زد میں

اس موقع پر ان کے ساتھیوں اور ہمدوروں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر ان پر گولی چلانے اور سنگین نوعیت کے فتوے جاری کرنے والے رجعتی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر عائد ہو گی۔

ہیروں پر سیاہی آخر کب تک؟

خار دار تاروں اور مسلح محافظوں کے حصار میں قلعہ نما یہ جگہ اب کائنات کی نوعیت پر تحقیق کرنے والے کسی اعلیٰ سوچ کے حامل ماہر طبیعات کی میزبان نہیں ہے۔ سلام جن سائنسی امور پر قابل عزت ٹھہرے انہیں پھر آسانی سے دھتکار دیا گیا۔ وہ شاید سب سے عمدہ مثال تھے مگر وہ تنہا نہیں۔ پاکستان کی دھرتی کسی بھی غیر مذہب کے افراد کو قبول نہیں کرتی۔