Day: اگست 24، 2021


بہادر ترین افغان خاتون: سودابا نے طالبان کے خلاف کابل میں پہلا مظاہرہ منعقد کیا

یہ صدارتی محل کے باہر منعقد ہوا۔ ہم طالب علموں کا ایک گروپ تھے، ہم بہت پریشان تھے، ہمارا فیصلہ اچانک تھا۔ کوئی پیشگی منصوبہ بند ی نہیں تھی۔ تمام مرد و خواتین طالبان سے خوفزدہ ہیں۔ وہ گھروں سے باہر قدم رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ہم (اس عمل کے ذریعے) اپنے حقوق مانگنا چاہتے ہیں اور دوسروں کو اپنے حقوق مانگنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔

افغانستان سالیڈیرٹی پارٹی: ’پراکسی جنگوں میں مزید تیزی آئے گی‘

ان حکومتوں کو افغانستان میں اپنی مداخلت بند کرنا ہو گی۔ علاوہ ازیں ان کو جنگی جرائم کے مرتکب افغان جنگی مجرموں اور شدت پسندوں کی حمایت ترک کرنا ہو گی۔ بین الاقوامی عدالت ِانصاف کو جنگی جرائم میں ملوث افغانوں کی گرفتاری کا حکم جاری کرنا چاہیے۔