Day: ستمبر 23، 2021


وارث رضا بازیاب: آج انکی جبری گمشدگی کے خلاف پی ایف یو جے مظاہرہ کریگی

بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ آر ایس ایف اور جے کے این ایس ایف کے رہنماؤں نے سینئر صحافی کو اس طرح حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔

مارکسزم اور فیض

انسانی زندگی کے بہت ابتدائی دور میں معاشرہ کی تنظیم اشتراکیت کے اصولوں پر قائم تھی۔ سبھی مل جل کر شکار کرتے۔ جنگل سے پھل وغیرہ اکٹھے کرتے اور بانٹ کر کھا پی لیتے جو کچھ تھا وہ سب کا تھا اور سب کے لئے تھا۔ رفتہ رفتہ کھیتی باڑی شروع ہوئی۔ مویشی پالے گئے۔ روزمرہ کی ضرورتوں سے زیادہ چیزیں پیدا ہوئیں تو کچھ طاقتور اور ہوشیار لوگوں نے صرف اپنے لئے ذخیرہ کرنا شروع کیا اور چیزوں کا تبادلہ کرنا شروع کیا۔ اس عمل نے بڑھ کر ذاتی ملکیت کو رواج دیا۔ برابری کی جگہ اونچ نیچ نے لے لی جو بتدریج غلامی، جاگیرداری، سرمایہ داری تک پہنچی۔