احتجاجی دھرنا کمیٹی کے مطالبات مانگی ڈیم لیویز شہدا سانحہ سمیت زیات اور ہرنائی میں رونما ہونے والے تمام دہشتگردانہ اور دیگر واقعات کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے، ضلع زیارت کے ڈپٹی کمشنراور ایف سی کیپٹن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی سے ایف سی کو بیدخل کیا جائے اور ایف سی کو اپنے قلعوں تک محدود کیا جائے ان تمام مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔
