Day: ستمبر 13، 2021

[molongui_author_box]

An Update On Secrets In What Is Extemporaneous Speech

This TESOL Weblog series focuses on instructing chatting with English learners. First, determine your issues. Predict how your audience will react to your speech. You might want to organize small notes about your talking subjects. You need to use three completely different strategies to prepare these short speech notes. First, […]

افغان کرنسی کی بجائے پاکستانی روپے کا استعمال افغانوں میں غم و غصے کا باعث

”افغانی افغانوں کے لیے آخری چیز ہے۔ انہوں نے ہماری جمہوریت چھین لی، ہماری سیکورٹی فورسز کو تباہ کیا، عورتوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا، تقریر کی آزادی نہیں ہے اور اب چاہتے ہیں افغانی کو پاکستانی روپے سے تبدیل کریں۔ وہ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں اور یہ تکلیف دہ ہے۔“

’اسکا جسم سڑنا چاہیے‘: امر اللہ صالح کے بھائی کا قتل، تدفین کی اجازت نہیں دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) طالبان نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح عزیزی کو قتل کرنے کے بعد ان کی تدفین کی اجازت بھی نہیں دی ہے۔

’دی فرائیڈے ٹائمز‘ کے مطابق روح اللہ کے قتل کی خبریں طالبان کے خلاف مزاحمت کے آخری گڑھ پنجشیر وادی پر طالبان کے قبضے کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔ امراللہ صالح پنجشیر میں طالبان مخالف قوتوں کے رہنماؤں میں سے تھے۔

امراللہ صالح کے بھتیجے عباداللہ صالح نے روح اللہ عزیزی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ”انہوں نے میرے چچا کو قتل کر دیا۔ انہوں نے کل انہیں مار ڈالا اور کہا کہ ہم اسے دفن نہیں ہونے دینگے۔ وہ کہتے رہے کہ اس کا جسم سڑ جانا چاہیے۔“

طالبان کی انفارمیشن سروس کے اردو اکاؤنٹ الامارہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ روح اللہ پنجشیر کی لڑائی کے دوران مارے گئے۔

دوسری طرف امراللہ صالح نامعلوم ٹھکانے پر منتقل ہو چکے ہیں۔ احمد مسعود کے وفادار گروہوں پر مشتمل افغانستان کے ’قومی مزاحمتی محاذ‘نے پنجشیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک کے سقوط کے بعد بھی طالبان کی مخالفت جاری رکھنے کا عہ

پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ ملک قرار دینے کیلئے شہباز گل کی ’انٹلکچول بد دیانتی‘

’فوربز‘ کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ ملک قرار دیا ہے اور بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ ’دانشورانہ بددیانتی‘ (انٹلکچول بددیانتی) کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

’پی ایم ڈی اے بل‘ کیخلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا

یہ احتجاجی تحریک کا نقطہ آغاز ہو گا اور تحریک کے قائدین پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کے مطابق ملک گیر احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔