Day: جون 21، 2022


مالکانہ حقوق تحریک کا جلسہ: مکانات گرانے بند کرنے، مہنگائی ختم کرنے کے مطالبات

حیدر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی تحریک انصاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پٹرول، بجلی اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جس کے بعد عام لوگوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی بھی ناممکن ہو چکی ہے۔

فرانس: پارلیمانی انتخاب میں بائیں بازو کے اتحاد کی نمایاں کامیابی

سب سے اہم کامیابی ایک سابق صفائی کرنے والی خاتون ریچل کیکے نے حاصل کی، انہوں نے میکرون کی سابق وزیر کھیل روکسانہ ماراکینیانو کو شکست دی۔ انہوں نے ہوٹل میں کام کرنے کے بہتر حالات کیلئے مہم چلائی تھی۔

3.6 ارب ڈالر کا پل: بنگلہ دیش کی ورلڈ بینک کے خلاف مزاحمت کی علامت

پہلی یہ کہ بنگلہ دیش آزاد ہونے کے 50 سال بعد ایک معاشی کامیابی کی کہانی میں تبدیل ہوا ہے۔ دوسرا، حسینہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں تک پہنچنے کا راستہ اور 2023ء کے انتخابات میں جیت، اقتصادی خوشحالی سے مضمر ہے اور تیسرا پرجوش بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ایک ہم آہنگ اور خوشحال قوم کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا پر نظر رکھنے کے لیے سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کرنے کے خلاف نہیں ہیں۔

وزیرستان: امن کیلئے آواز اٹھانے والے 4 نوجوانوں کے قتل کیخلاف احتجاج

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (جے کے این ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بھی شمالی وزیرستان میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے والے نوجوانوں کو اس بہیمانہ طریقے سے قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریاست شہریوں اور نوجوانوں کو تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ امن کے قیام اور دہشت گردی سمیت استحصال اور مسائل کے خاتمے کیلئے آواز اٹھانے والے نوجوانوں کو سرعام قتل کیا جا رہا ہے۔ علی وزیر جیسی انقلابی آوازوں کو جیلوں میں بند رکھا گیا ہے اور دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ان نوجوانوں کے قتل کی ذمہ داری سکیورٹی اداروں اور ریاست پر عائد ہوتی ہے۔‘