Day: جون 23، 2022


آئی ایم ایف سے معاہدہ: پٹرول کی قیمت میں ہر ماہ 5 روپے اضافہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین منگل کی رات وفاقی بجٹ برائے 2022-23ء پر ایک مفاہمت ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہر ماہ 5 روپے بڑھاتے ہوئے 50 روپے تک عائد کی جائیگی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ واپس لیا جائے گا، تنخواہوں، پنشن کیلئے مختص 200 ارب روپے ’رینی ڈے فنڈ‘ (ہنگامی حالات کیلئے مختص فنڈ) سے تبدیل ہونگے، ٹیکس وصولی کے ہدف میں 422 ارب روپے تک نظر ثانی اور فرموں کو مختلف سلیبوں میں غربت ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجموعی طور پر حکام کی جانب سے 436 ارب روپے کے مزید ٹیکس پیدا کرنے کے عزم کے بعد توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو بحال کیا گیا ہے۔