Day: جون 24، 2022

[molongui_author_box]

مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 40,000 مقرر کی جائے

مقررین نے کہا کہ مزدوروں کی مسلسل محنت اور کاوشوں کی بدولت ہی پاکستان کی ٹیکسٹائل، گارمنٹس، پاورلومز، سائزنگ، بھٹہ و دیگر انڈسٹری ترقی کر رہی ہے جب مزدور ہی بے روزگار اور بھوکا ہو گا تو پاکستان کی ترقی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

زلزلے کے نام پر’کافروں‘ سے بھیک مانگتے طالبان

ساڑھے تین سو افراد ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی میں۔ صرف ’غدار‘ محسن داوڑ کو خیال آیا افغان زلزلے کے متاثرین کا۔ امہ کے غم میں گھلنے والے باقی کسی ’محب وطن‘ رکن اسمبلی کو شائد معلوم بھی نہ ہو کہ پکتیکا میں ہزار مزید افراد سٹریٹیجک ڈیتھ کا شکار ہو گئے ہیں۔

راجہ پرویز اسد قیصر اشرف

تین دن قبل علی وزیر نے جب جناح ہسپتال میں بھوک ہڑتال کر دی تو زمین پر براجمان علی وزیر کی تصویر وائرل ہو گئی۔ یہ ممکن نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف تک یہ تصویر نہ پہنچی ہو۔ وہ بہادر ٹرک ڈرائیور کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے سکتے ہیں تو جناح ہسپتال میں ہونے والی بھوک ہڑتال سے غفلت ممکن نہیں۔ اس کے باوجود کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اتنا سا وعدہ بھی نہیں کیا گیا جتنا بلوچوں سے کیا گیا تھا: ”لا پتہ افراد بارے متعلقہ محکمے سے بات کروں گا“۔

سامراجی گدھوں کے جال میں ’الجھا‘ باغی

تاریخ کے تلخ تجربات ہی محنت کشوں اور نوجوانوں کی درسگاہ ہوتے ہیں۔ بار بار گھاؤ کھانے اور سامراجی مقاصد کی بھینٹ چڑھنے والے یہ جموں کشمیر کے نوجوان اور محنت کش اپنے تجربات اور سامراجی دھوکوں سے سیکھ بھی رہے ہیں اور نتائج بھی اخذ کر رہے ہیں۔ وہ وقت بھی آئے گا جب اس ہمالیائی خطے سے ابھرنے والے بغاوت کے طوفان غلامی اور جبر کی ہر شکل کو بہا لے جائیں گے۔

مولانا! افغان لڑکیاں جینز پہنتی ہیں، نہ کو ایجوکیشن ہے پھر زلزلہ کیوں آیا؟

مجھے یاد ہے جب بھی کوئی زلزلہ یا سیلاب آیا مولوی حضرات نے شور مچایا کہ اس کی وجہ فحاشی و عریانی ہے۔ ایک طرف آپ کے کسی بھائی بند نے کہا کہ زلزلے لڑکیوں کے جینز پہننے کی وجہ سے آ رہے ہیں تو دوسری طرف آپ نے اعلان کیا کہ کو ایجوکیشن کی وجہ سے معاشرے پر عذاب نازل ہو رہے ہیں۔ ہر آفت کے بعد، آپ اور آپ کے بھائی بندے یہ اعلان بھی کرتے تھے کہ ملک میں سودی نظام اور غیر شرعی حکومتوں کی وجہ سے عذاب آ رہے ہیں۔