اے پی ایم ڈی ڈی کی کوآرڈینیٹر لیڈی ناپیل نے کہا کہ ہماری حکومتیں لوگوں کی ضروریات کے مقابلے میں قرضوں کی کی ادائیگیوں پر زیادہ خرچ کرتی ہیں اور اب بھی قرض لینے کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ جی سیون ممالک قرضوں کی مالی معاونت اور قرضوں کی تخلیق کے حل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Day: جون 28، 2022
قطر: فٹ بال ورلڈ کپ میں تین خواتین ریفری بھی ہوں گی
”ہر میچ آفیشل کی اگلے مہینوں میں احتیاط سے نگرانی کی جائیگی، جس میں ورلڈ کپ سے کچھ دیر قبل تکنیکی، جسمانی اور طبی پہلوؤں پر حتمی جائزہ لیا جائے گا۔“
جنسی ہراسانی، فیسوں میں اضافے کے خلاف 6 طلبہ تنظیموں کا اتحاد
آر ایس ایف کے رہنما اور الائنس کے کنونیئر نواب چانڈیو نے کہا کہ ملک میں موجودہ طبقاتی نظام تعلیم مکمل طو رپر ناکام ہو چکا ہے اور یہ طلبہ دشمن اور تعلیم دشمن فیصلوں سے بخوبی عیاں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اورحکمرانو ں نے اپنی مراعات میں اضافہ کیا۔
کھاد کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ: ملک میں غذائی بحران کا شدید خطرہ
’ڈان‘ کے مطابق مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی پی اے) فی بوری 11500 سے 12500 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ سلفیٹ آف پوٹاش (ایس او پی) کا ایک تھیلا 16000 روپے تک پہنچ گیا ہے اور موریٹ آف پوٹاش (ایم او پی) کی قیمت 1100 روپے فی بوری تک پہنچ گئی ہے۔ یوریا اگرچہ طلب سے باہر ہے پھر بھی 2200 روپے فی بیگ ہے۔