بیلہ چنیر کے نوجوانوں کو ایک مرتبہ پھر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کئے لئے پیغام ہے کہ یہ نظام اور اس کا تمام تر انفراسٹرکچر بالکل بیلہ چنیر مڈل سکول کی عمارت کی طرح بوسیدہ ہو چکا ہے۔
Month: 2022 ستمبر
کون تھے، کیا تھے گوربا چوف؟
گورباچوف کا منصوبہ تھا کہ مارکیٹ اصلاحات متعارف کرائی جائیں تا کہ منصوبہ بند معیشت کو ترقی ملے (پریسترائیکا) اور جمہوری اصلاحات متعارف کرائی جائیں تا کہ نوکر شاہی کے اقتدار کو جائز ثابت کیا جا سکے (گلاسناسٹ)۔ مقصد نہ تو سوویت روس کو توڑنا تھا نہ ہی سر مایہ داری کو بحال کرنا تھا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی: ’میں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ہونے تک‘
حزب اختلاف کے ہٹ دھرم رہنما نے جو سیاسی عدم استحکام پیدا کر رکھا ہے، اس کے پیش نظر یہ طے ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں بھی سیاسی و معاشی افرا تفری جاری رہے گی۔ سیلاب سے جو نقصان پہنچا ہے وہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط سے دس گنا زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف سے ملنے والے اس تازہ ترین پیکیج سے پاکستان کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
علی وزیر: موجودہ مقدمے میں 11 مرتبہ سماعت ملتوی ہو چکی
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک مرتبہ پھر 12 ستمبر تک موخر کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی عدالت نے حکومتی وکلا کو آخری مہلت دیتے ہوئے 2 ستمبر کو سماعت بہر صورت مکمل کرنے کے ریمارکس دیتے ہوئے 2 ستمبر تک سماعت ملتوی کی تھی۔
سیلاب زدہ پاکستان کو بنگلہ دیش سے سیکھنا چاہیے: اکانومسٹ
کستان کی حالت زار بھی گلوبل وارمنگ کے وسیع اثرات کے بارے میں ایک مختلف قسم کی وارننگ فراہم کرتی ہے: چونکہ دنیا بھر میں آب و ہوا کے حالات بہت زیادہ بگڑ رہے ہیں، ان سے زیادہ سیاسی عدم استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ انصاف اسرائیل میں شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرائے: نیشنل پریس کلب واشنگٹن ڈی سی کا مطالبہ
مقتولہ ایک نامور رپورٹر کی حیثیت سے گزشتہ دو دہا ئیوں سے مشرق وسطیٰ میں کام کررہی تھیں اور قتل کے دن وہ جنین میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی رپورٹنگ میں مصروف تھیں۔ مئی میں ان کی ہلاکت سے اب تک تین ماہ کے دوران کسی ملزم کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔
جموں کشمیر: تعلیم کی ملٹرائزیشن
طلبہ کی باہمی جڑت کے ساتھ طلبہ یونین کی بحالی اور طلبہ کی جدوجہد سے ہی طلبہ کے تمام تر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
حیات ہی ہے بشر کا تمام سرمایہ
جب تک یہ سرمایہ دارانہ نظام موجود ہے اور اس کا رائج شدہ بوسیدہ نظام تعلیم موجود ہے نوجوان یوں ہی اپنی زندگیوں کو ضائع کرتے رہیں گے۔ مقابلے بازی کی اس عفریت سے پیچھا چھڑانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ ایک اجتماعی اشتراکی معاشرے کے قیام سے ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ اس نظام کی تلخیوں کو اپنے اندر سمو کر گھٹ گھٹ کے مرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑائی کو ہر سطح پر منظم کرنا ہو گا اور ان مشکلات کے دلدل کو عبور کرتے ہوئے ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہو گا جو سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ماضی کے ان تمام اندھیروں کو ختم کر دے۔
یوکرین اور کشمیر پر سامراجی تسلط: کشمیر گلوبل کونسل کا بین الاقوامی سیمینار
”یوکرین کو آج ایک بڑی ایٹمی طاقت کاسامنا ہے جبکہ جموں کشمیر پر ایشیا کی تین ایٹمی طاقتوں کا قبضہ ایک عرصے سے جاری ہے۔“
مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 27.3 فیصد تک پہنچ گئی
حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 11.5 فیصد مقرر کیا گیا، لیکن اسٹیٹ بینک نے خود کو سرکاری ہدف سے دور کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 18 سے 20 فیصد کی حد میں رہ سکتی ہے۔ سیلاب کے بعد ابتدائی اندازوں کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 24 سے 26 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔