حکومت اس وقت پٹرول پر 47.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر تقریباً 7.58 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پٹرولیم لیوی لگانے کیلئے طے شدہ منصوبے پر عمل پیرا رہے، جس میں جنوری 2023ء میں پٹرول پر 50 روپے فی لیٹر اور مارچ 2023ء تک 50 روپے فی لیٹر لیوی کی ضمانت دی گئی ہے۔
