طلبہ یونین پر عائد پابندی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور فوری الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ فیس ایک سال تک معاف کی جائے۔تعلیم کی نجکاری کا عمل بند کیا جائے اور تعلیم کے بجٹ میں 10گنا اضافہ کیا جائے۔ہر ادارے میں طلبہ کی نمائندگی پر مبنی خصوصی جنسی ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ طالبات کے جبری ہاسٹل کرفیو کا خاتمہ کیا جائے اور طالبات کے مخصوص گراؤنڈ مہیا کیے جائیں۔ریاست ہر نوجوان کو روزگار دے یا 20ہزار روپے ماہانہ بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔منتخب ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو فوری رہا کیا جائے۔علم ادب پبلشر کے فہیم لالہ بلوچ پر قائم بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ کیا جائیاور فوری رہا کیا جائے۔