ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔ ایران کے مشہور ترین موسیقاروں میں سے ایک کا گیت کئی دہائیوں کی سب سے بڑی عوامی بغاوت کا صوتی ٹریک بن گیا ہے۔ یہ گیت ایران کے اندر اور باہر تحریک کا مقبول عام نعرہ بن چکا ہے۔
