Day: اکتوبر 31، 2022


قائد اعظم یونیورسٹی کیمپس کو دو لخت کرنے کا منصوبہ

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی اراضی پر قبضے اور کیمپس کو دو حصوں میں تقسیم کر کے درمیان سے ایک بائی پاس روڈ تعمیر کئے جانے کے منصوبہ کے حوالے سے ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے ایک ویڈیو انٹرویو میں تفصیلات بتائی ہیں۔

سوات: فضل اللہ کو تین سال منظم ہونے کا موقع ملا، اب ایسا ممکن نہیں

ڈاکٹر سید عرفان اشرف کہتے ہیں کہ طالبان مالاکنڈ ڈویژن سے کبھی گئے ہی نہیں تھے، انکی محفوظ پناہ گاہیں آج بھی موجود ہیں۔ سرحداور باڑ بھی عام لوگوں کیلئے رکاوٹ ہیں، دہشتگرد جب چاہیں آ اور جا سکتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد انہیں لایا بھی گیا ہے لیکن اہم چیز انہیں سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ریاست کی پشت پناہی نہ ہو تو طالبان کو مقامی عوام چند لمحوں میں ختم بھی کر سکتے ہیں اور ان کی دہشت کا بھی خاتمہ کیا جا سکتاہے۔ اب لوگ تنگ آ چکے ہیں، اب اس قتل عام کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔