میں ابھی کیلیفورنیا میں ہوں۔ یہ مشکل ہے اور خوفناک بھی، یہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس بار بین الاقوامی رد عمل ایرانی عوام کی ان آزادیوں کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا، جس کے وہ حقدار ہیں۔ میرے والدین ایرانی پناہ گزین تھے، جنہوں نے نو تشکیل شدہ اسلامی جمہوریہ کی مخالفت کی اور اسی لئے انہیں ملک سے فرار ہونا پڑا، ہمیں لندن میں پناہ مل گئی۔ میں 13 سال کی تھی، جب ہم نے ایران کا دورہ کیا، میری ایرانی لوگوں اور ثقافت کے بارے میں بہت پیاری یادیں ہیں، لیکن اس عمر میں حجاب پہننے پر مجبور ہونا میرے لئے پریشان کن تھا۔ میں نہیں سمجھ پائی، میں ایسے ماحول میں نہیں رہی، جہاں اس طرح کے ڈریس کوڈ کو نافذ کیا گیا ہو۔