”محترم شاعر اور برادر عزیز فیض احمد فیض! آپ کی شکل میں فلسطینی لوگوں کو ایک ایسا شاعر نصیب ہوا ہے جو ترقی پسند ہے، عالمی شاعر ہے، عالمی امن کے لئے ان تھک جدوجہد کرنے والا کارکن ہے اور آزادی و خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام کا ساتھی ہے۔ ہم عرب فلسطینیوں کو آپ کی دوستی پر فخر ہے۔ آپ کے گہرے شعور، اہل فلسطین اور ان کی جائز جدوجہد میں آپ کی معاونت کرنے پر ہمیں آپ پر فخر ہے۔ اہل فلسطین خاص کر فلسطینی بچوں اور انقلابیوں کے لئے آپ نے جو دلسوز اور بہترین نظمیں کہیں وہ ہمیشہ برادرانہ اور سچی محبت کی مثال بن کر ہمیشہ زندہ رہیں گی“۔
Day: نومبر 14، 2023
آسٹریلیا: مظاہرین اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالے ٹرکوں کے سامنے لیٹ گئے
آسٹریلیا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کے خلاف بندرگاہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے آسٹریلیا کی ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ہتھیاروں کی خفیہ تجارت کی وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے۔
جوان: منی ہائسٹ کا چربہ، عوامی مسائل کا جھوٹا حل
بدعنوانی کی ذمہ داری افراد پر ڈال دی گئی ہے۔ فلم کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے یہ ریڈیکل ٹچ دینے کی کوشش کی گئی کہ فلم میں کسانوں کی خود کشیاں دکھا کر در اصل بی جے پی پر تنقید کی گئی ہے۔ ایسا کچھ نہیں۔ کسانوں کی خود کشیوں (اور اس کی ذمہ دار نئیو لبرل معیشیت)پر ایک زبردست فلم عامر خان کی پروڈکشن ’پیپلی لائیو‘ تھی۔ ’مترو کی بجلی کا من ڈولا‘بھی رئیل اسٹیٹ، نئیو لبرل معیشیت اور کسانوں کی تباہی پر ایک اچھی فلم تھی (اس فلم کی مزید اچھی بات یہ تھی کہ ہلکی پھلکی کامیڈی کی شکل میں بنائی گئی تھی)۔’جوان‘ اس طرح کی کسی کوشش میں پڑے بغیر،عمران خان اور کیجری وال کی طرح سیدھا سیدھا پیغام دے رہی ہے کہ اگر کچھ لوگ کرپشن نہ کریں تو کرپشن ختم ہو جائے گی۔ یا یہ کہ اگر کچھ ہیرو سامنے آ جائیں تو وہ کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کر دیں گے۔
جنوبی ایشیا کو دنیا کی بدترین پانی کی قلت کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے پیرکو کہا کہ جنوبی ایشیا میں زیادہ بچے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پانی کی شدید قلت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے زیادہ بدتر ہو گئی ہے۔