ڈاکٹر صبا گل خٹک کہتی ہیں:افغان پناہ گزینوں کے انخلاء سمیت دیگر مسائل پر عالمی سطح پر آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ پاکستان میں جس طرح بے وقار کر کے انخلاء کیا جا رہا ہے، اس پر پاکستان کے اندر بھی آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ زینوفوبک نفرت انگیز مہم افغان پناہ گزینوں کے خلاف چلائی جا رہی ہے،جس میں میڈیا بھی پیش پیش ہے۔ اچانک پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار افغان پناہ گزینوں کو قرار دیکر ان کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر، عالمی ادارے اور مغربی طاقتیں بھی افغان پناہ گزینوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہی نہیں بلکہ اس ساری صورتحال سے جان بوجھ کر نظریں چرا رہی ہیں۔
