Day: نومبر 16، 2023


جموں کشمیر: ایڈہاک ملازمین کا روزگار ایک مرتبہ پھر سیاست کا شکار

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے حکمران آج تک محنت کشوں اور نوجوانوں کا کوئی ایک بھی بنیادی تو مسئلہ حل نہیں کر سکا،لیکن مسائل کو پیدا کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔مفت تعلیم،علاج، انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت روزگار کی فراہمی میں ناکام حکمران تمام مسائل کا ذمہ دار سرکاری ملازمین کو قرار دیتے ہیں۔حکومت کی طرف سے سپیشل پاور ایکٹ کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔نیا روزگار پیدا کرنے کی بجائے پہلے سے برسر روزگار نوجوانوں کو روزگار سے برطرف کر کے بیروزگار نوجوانوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فراموش سیلاب متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کیا جائے: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی

ہماری کوششوں سے کوپ 27 مصر میں Loss and damageکا معاہدہ منظور ہوا،جس کے بعد جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں امیر ممالک نے 10ارب ڈالر کی امدا د کا وعدہ کیا۔ 9جنوری 2023ء کے اس اجلاس میں پاکستان نے 8ارب ڈالر کی اپیل کی تھی مگر وعدے 10ارب ڈالر کے ہوئے۔ یہ رقم دینے کاطریقہ کار آج تک طے نہیں ہوا ہے۔ ہم آج یہ مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ امیر ممالک پاکستان کو فوری طورپر دس ارب ڈالر دینے کا وعدہ پورا کریں اور پاکستانی حکومت کو کہتے ہیں کہ وہ اس رقم کو قرضوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے سندھ اور بلوچستان کے بے گھر افراد کی فوری مدد کے لیے استعمال کرے یہ امداد 5لاکھ فی گھر سے بڑھا کر 20لاکھ روپے فی گھر کی جائے۔