لاہور (جدوجہد رپورٹ) منیاپلس سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شہر سے پولیس کا محکمہ ہی ختم کر دیا جائے گا اور شہر کو بغیر پولیس کے چلایا جائے گا۔
یہ اعلان ہفتے کے روز کیا گیا۔ اس فیصلے کے حق میں سٹی کونسل کے بارہ میں سے نو کونسلرز نے ووٹ دیا۔
شہر کے ایک کونسلر جرمیا الیسن کا کہنا تھا کہ ہم پبلک سیفٹی کا ایک ایسا نظام لائیں گے جو سارے شہریوں کی حفاظت کرے گا۔
ادھر پولیس ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کے لئے ووٹ دینے والے نو کونسلرز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اصلاح کا کام جاری تھا مگر ثابت یہ ہوا ہے کہ پولیس کا احتساب ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بغیر شہر میں امن و امان کیسے قائم رکھا جائے گا، اس بارے میں انہیں ابھی کچھ معلوم نہیں مگر شہر کے لوگوں کے پاس اس سوال کا جواب موجود ہے۔
یاد رہے منیاپلس وہ شہر ہے جہاں جارج فلوئڈ کی موت واقع ہوئی تھی۔