لاہور (جدوجہد رپورٹ) 15 تا 21 جون والا ہفتہ 2001ء سے جاری افغان جنگ کا سب سے خونی ہفتہ تھا جس کے دوران طالبان نے 422 حملے کئے جن میں 291 افغان فوجی اور 42 عام شہری ہلاک ہوئے۔
سلامتی امور کے لئے افغان حکومت کے ترجمان جاوید فیصل کے بقول ان حملوں میں 550 افغان فوجی اور 200 عام شہری زخمی بھی ہوئے۔
جاوید فیصل کے مطابق یہ حملے افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں کئے گئے۔
ادھر طالبان نے جاوید فیصل کے بیان کو ایک پراپیگنڈہ قرار دیا ہے جس کا مقصد، طالبان کے بقول، ’امن مذاکرات‘ کو سبوتاژ کرنا ہے۔