لاہور (جدوجہد رپورٹ) سندھ کے معروف محقق، دانشور اور شاعر تاج جوئیو اور ان کے لاپتہ بیٹے سارنگ جوئیو ان دنوں خبروں میں ہیں۔ 10 اگست کو یہ خبر سامنے آئی کی سارنگ جوئیو کو قانون نافذ کرنے والے ادارے لاقانونی انداز میں گھر سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر تاج جوئیو کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ اس مضحکہ خیز صورت حال کا جواب تاج جوئیو نے یہ انعام لینے سے انکار کرتے ہوئے کیا۔
تاج جوئیو ضیا آمریت کے دور میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں اور تشدد کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں وہ بتاتے ہیں کہ موجودہ دور کس طرح ضیا آمریت سے بھی برا ثابت ہو رہا ہے:
اس دوسری ویڈیو میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے: