لاہور (جدوجہد رپورٹ)روزنامہ جدوجہد آن لائن کے زیر اہتمام ہفتہ 22 اگست رات 8 بجے ”ڈاکٹر لال خان: یادیں، نظریات اور جدوجہد“ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر لال خان 21 فروری 2020 کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔
ڈاکٹر لال خان ”جدوجہد آن لائن“کے بانیوں میں سے تھے اور اس کے ادارتی بورڈ کے ممبر تھے۔ درجنوں انقلابی کتابوں کے مصنف تھے اور وہ باقاعدگی سے طبقاتی جدوجہد، روزنامہ دنیا اور دیگر میڈیا میں کالم لکھتے تھے۔
وہ ”ایشین مارکسسٹ ریویو“ کے ایڈیٹر تھے۔ وہ ملک اور دنیا بھر میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کے استادوں میں شامل ہوتے ہیں۔ 1980 میں انہوں نے ایمسٹرڈیم میں جدوجہد گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ ایک مارکسسٹ تھے اور پاکستان اور دنیا بھر میں ایک مارکسسٹ انقلاب کے داعی تھے۔
ویبینار سے خطاب کرنے والوں میں فورتھ انٹرنیشنل کے راہنما اور ”یوروپین سالیڈیریٹی ود آؤٹ بارڈرز“ کے بانی پیرے روزے (فرانس)، محمد یوسف تاریگامی سابقہ ایم ایل اے ہندستانی زیر انظام کشمیر، ڈاکٹر فرزانہ باری، صدف گوندل، قمرالزماں اور ڈاکٹر عمار علی جان شامل ہیں۔ جبکہ فاروق طارق اس کو ماڈریٹ کریں گے۔
Join Zoom Meeting
اس لنک پر کلک کر کے ہفتہ رات آٹھ بجے اس میموریل آن لائن اجلاس میں شریک ہو جائیں۔ (رجسٹریشن کی ضرورت نہیں)
Meeting ID: 831 3568 3947
Passcode: 346064
آپ سے شرکت کی بھرپور اپیل ہے۔