لاہور (جدوجہد رپورٹ) کسانوں کی مالکانہ حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتمام ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ویبینار سے ایشیا اور یورپ کے مختلف ملکوں کے کسان رہنما خطاب کرینگے۔
اس ویبینار سے خو خو جو (ٹرانس نیشنل انسٹیٹوٹ میانمار)، سولیانڈزیگا (ڈائریکٹر آئی پی ایس این روس)، پریسیلا کلیز (سینٹر فار ایگرو ایکولوجی، واٹر اینڈ ریزیلینس کوونٹری یونیورسٹی برطانیہ)، سینگ ریسائی (کمبوڈیا)، اتالیا سُچ (رومانیہ) اور فاروق طارق (جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، پاکستان) خطاب کریں گے۔
ویبینار میں کسان رہنما اس بات پر بحث کریں گے کہ صدیوں سے زمین کا سوال دیہی تنازعات کا مرکز رہا ہے، ہم اپنی زمین پر ملکیت کے حق کا دفاع کرتے ہوئے کس طرح زمین پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔