عدنان فاروق
پاکستان نے افغانستان کی سرحد (ڈیورنڈ لائن) پر 2,611 کلو میٹر لمبی دیوار تقریباً مکمل کر لی ہے۔ پچاسی فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے پر 532 ملین ڈالر (تقریباً 85 ارب) خرچ کئے گئے ہیں۔
گذشتہ روز’دی نیوز آن سنڈے‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق اس دیوار کی تعمیر کا فیصلہ مشرف آمریت کے دور میں لیا گیا تھا۔ 2007ء میں اس پر کام شروع ہوا۔ بعد ازاں اس پر کام روک دیا گیا۔ موجودہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں اس پر دوبارہ کام شروع ہوا۔
یہ دیوار گلگت بلتستان (114 کلو میٹر) اور خیبر پختونخواہ (1,229 کلو میٹر) سے ہوتی ہوئی بلوچستان (1,268 کلو میٹر) تک جائے گی۔ یہاں ایک ہزار چوکیاں، ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔
یہ دوہری دیوار ہے۔ افغانستان کی جانب 13 فٹ اونچی، درمیان میں چھ فٹ کا فاصلہ اور پھر پاکستان کی جانب 11 فٹ اونچی۔