خبریں/تبصرے

چین، ملیشیا، انڈونیشیا سے آزاد تجارت: 40 ارب کا ٹیکس خسارہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کوتین دوست ملکوں سے آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے نتیجے میں 40 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ انکشاف ورلڈ بینک کے سابق مشیر عابدحسین نے ’ڈان‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں کیا۔

مضمون کے مطابق ”چین، انڈونیشیا اور ملائشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ ان ملکوں کے ساتھ پاکستان کی درآمدات ہماری برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے کاروباروں میں بھی کھربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے، ان کاروباروں میں تعمیرات، شوگر اور اسٹاک مارکیٹ جیسے کاروبار شامل ہیں۔“

عابد حسین کے مطابق ”ٹیکس مراعات کے گلوبل تجزیہ کے مطابق ٹیکس مراعات کے فوائد انتہائی کم ہوتے ہیں کیونکہ لابنگ اور بدعنوانی کی وجہ سے یہ ٹیکس مراعات حاصل کی جاتی ہیں۔ معاشی حکمت عملی کی بجائے یہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر یہ فیصلے کئے جاتے ہیں۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts